وزیراعظم آزادجموں و کشمیر کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

22

اسلام آباد،22ستمبر(اے پی پی):آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ،مجموعی سیاسی صورتحال اور آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ بیس کیمپ کے طور پر ہماری حکومت کی اولین ترجیح مسئلہ کشمیر ہے، حکومت نے اس سلسلے میں سپیکر قانون ساز اسمبلی کی سربراہی میں کشمیر کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو فعال کردار ادا کر رہی یے، حکومت کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیگی، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور آزادانہ نقل و حمل کے ان کی بنیادی حق کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے کسی قسم کے جبر یا دھونس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ آئین و قانون سے ماورا کوئی بات قبول نہیں کی جائے گی ،آزادجموں وکشمیر میں  ترقیاتی عمل پوری رفتار سے جاری رہے گا۔پارلیمانی پارٹی نے متفقہ طور پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔