صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات

44

اسلام آباد ، 13 اکتوبر ( اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی۔ صدرِ مملکت نے نیل ہاکنز کی پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات مضبوط بنانے کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی، معاشی اور دفاعی شعبوں میں تعاون میں پیش رفت خوش آئند ہے۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں۔

ہائی کمشنر نے صدرِ مملکت کو سندھ کے حالیہ دورے اور زرعی و ماحولیاتی شعبوں میں جاری تعاون سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ اور اُن کا خاندان پاکستان کی مہمان نوازی اور محبت بھری یادیں ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ہائی کمشنر نے پاکستان کی نسلی، لسانی، مذہبی  اور خوراک کی متنوع ثقافت کو متاثرکن قرار دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے نیل ہاکنز کی آئندہ کامیابیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔