سعودی۔پاک جوائنٹ بزنس کونسل کا اجلاس، وفاقی وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا خطاب

13

 اسلام آباد، 8 اکتوبر(اے پی پی ): وفاقی دارالحکومت میں سعودی۔پاک جوائنٹ بزنس کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کی اعلیٰ حکومتی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، شزہ فاطمہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے متعدد اہم امور پر زور دیا۔ انہوں نے خاص طور پر آئی ٹی شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا، جسے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حالیہ اسٹریٹیجک معاہدوں میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔شزہ فاطمہ نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حالیہ اسٹریٹیجک معاہدے میں آئی ٹی شعبہ کلیدی حیثیت اختیار کرے گا۔