سیکرٹری پرائس کنٹرول کی زیر صدارت غیر معیاری دودھ اور گوشت کیخلاف مہم بارے اہم اجلاس

15

لاہور 6 اکتوبر(اے پی پی(:سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت غیر معیاری دودھ اور گوشت کیخلاف مہم بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے حالیہ کریک ڈاؤن اور رواں سال کی کارکردگی بارے آگاہ کیا،بریفنگ میں سیکرٹری  کو بتایا گیا کہ پنجاب کے 25 اضلاع میں 192 ملاوٹ شدہ دودھ بنانے والے نیٹ ورکس پکڑے اور غیر معیاری دودھ اور گوشت بیچنے پر 691 افراد کے خلاف مقدمات درج کروائے جاچکے ہیں،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ غیر قانونی سہولت کاری یا کرپشن کی شکایات پر متعلقہ افسر کیخلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور  ہوٹلز، ریسٹورنٹس کو ماہانہ بنیادوں پر چیک کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لاہور، فیصل آباد اور ملتان کی آپریشن ٹیموں کے ساتھ ساتھ لیبارٹریز کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے، ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا کہ غیر معیاری دودھ کی پہچان  اور جعلی لیبلنگ کیخلاف پبلک سروس میسجز نشر کیے جائیں اور عوامی سہولت کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں کے معروف پوائنٹس پر مفت دودھ چیک کرنے کی سہولت دی جائے۔