صوبے میں فارم میکانائزیشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی

17

لاہور 14 اکتوبر ( اے پی پی ) سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبے میں فارم میکانائزیشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ایسوسی ایشن کے تحت جدید زرعی مشینری تیار کرنے والی 125 کمپنیاں شامل ہیں، جنہوں نے پنجاب میں زرعی میکنائزیشن کے شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ملاقات کے دوران حکومتِ پنجاب اور ایسوسی ایشن کے مابین مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ ایسوسی ایشن کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔ وزیر زراعت نے کہا کہ پنجاب میں زرعی میکنائزیشن کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ سیکرٹری زراعت افتخار علی سہو نے کہا کہ چین زرعی شعبے میں عالمی رہنما ہے اور پنجاب زرعی سروسز کے لیے تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن چکا ہے۔وفد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری بھی شامل ہیں۔