وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

12

‎ اسلام آباد،  13 اکتوبر ( اے پی پی):  وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے پاکستان میں برطانیہ  کےہائی  کمشنر جین میریٹ نے پیر کو یہاں   ملاقات کی ہے۔

‎وزیر دفاع نے  برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

‎ملاقات میں  دونوں رہنماؤں کو باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی اور سٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ دونوں اطراف نے متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

‎ملاقات کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کو بڑھانے کے لیے اضافی ایئرلائنز کو شامل کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

‎اس کے علاوہ  دورانِ ملاقات    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مشترکہ مفاہمت  بھی ہوئی۔