وزیر مملکت/ معاون خصوصی برائے وزیر اعظم برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ایتھوپیا کےسفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ کی الوداعی ملاقات

50

اسلام آباد، 08اکتوبر( اے پی پی): وزیر مملکت/ معاون خصوصی برائے وزیر اعظم برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے الوداعی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، ثقافتی تبادلے اور تعلیمی روابط پر تبادلہ خیال کیا۔ فہد ہارون نے ڈاکٹر جمال کی مدتِ ماموریت کے دوران دونوں ممالک کے مابین مفاہمت اور تعاون کو فروغ دینے میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور ڈیجیٹل سفارتکاری  کی اہمیت پر گفتگو ہوئی، جس نے عوامی رابطوں کو بہتر بنانے، قومی تاثر کو عالمی سطح پر منظم انداز سے پیش کرنے اور بین الاقوامی مواصلاتی حکمتِ عملی کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

ہارون نے ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ کو ان کے آئندہ مشنز کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور ایتھوپیا–پاکستان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔