کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کروڑوں کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد

11

 

‎کراچی، 18اکتوبر ( اے پی پی):  کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے پاکستان رینجرز سندھ کے ہمراہ سہراب گوٹھ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔

‎ایف بی آر کے مطابق کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کی غیر ملکی سگریٹس، گٹکا، نسوار اور خوردنی تیل سمیت دیگر اشیاء ضبط کی گئیں جن کی مجموعی مالیت کا تخمینہ تقریباً 32,603,550 روپے لگایا گیا ہے۔

‎ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ غیر قانونی تجارت میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ادارے کے مطابق یہ کارروائی کسٹمز انفورسمنٹ اور سندھ رینجرز کے مؤثر اشتراک عمل کا نتیجہ ہے، جو اسمگلنگ کے خلاف جاری جدوجہد میں ایک اہم کامیابی ہے۔