صوبائی وزیر برائے پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی جیلانی پارک آمد

9

لاہور،25 نومبر (اے پی پی ):  صوبائی وزیر برائے پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر کی جیلانی پارک آمد،سالگرہ کے موقع پر جیلانی پارک میں پودا لگایا ۔ایم ڈی پی ایچ اے راجہ منصور و سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سموگ کی صورتحال کے پیش نظر شجرکاری کی اہمیت اور بھی زیادہ ہو گئی ہے، درخت لگانا صدقہ جاریہ، اسے مزید فروغ دیا جانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ سالگرہ پر شجرکاری کا اہتمام کرنے پر پی ایچ اے ٹیم کا شُکریہ  ادا کرتا ہوں۔