لاہور، 25 نومبر (اے پی پی ): مریم نواز ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ سے صحت کی سہولیات گھر گھر پہنچائیں جائیں گی، عوام گھر بیٹھے اب اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی خدمات حاصل کر سکیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے زیرِ صدارت مریم نواز ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ پر اہم اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور میں ٹیلی میڈیسن پائلٹ پراجیکٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی صحت خدمات میں بہتری لائیں گے ۔ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کے ابتدائی مرحلے کو لاہور سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، لاہور میں 12 گھنٹے کے پائلٹ ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔خواجہ عمران نذیر نے پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کے لئے 15 دسمبر تک کی ڈیڈ لائن دی اور کہا کہ مریم نواز ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ سے صحت کی سہولیات گھر گھر پہنچائی جائیں گی، عوام گھر بیٹھے اب اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی خدمات حاصل کر سکیں گے،فوری طبی رہنمائی کیلئے بی ایچ یوز سمیت آر ایچ سی اور مریم نواز کلینک آن ویلز کو ٹیلی میڈیسن سے لنک کیا جائے گا،ٹیلی میڈیسن سروس سے اسپتالوں پر دباؤ میں واضح کمی آئے گی، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ابتدائی طور پر ٹیلی میڈیسن سروس روزانہ 12 گھنٹے فعال ہوگا، انٹر نیٹ سروس متاثر ہونے کی صورت میں کال فون کی ہیلپ لائن میں تبدیل ہو جائے گی۔











