وزیر اعلی پنجاب  کے اعلان کردہ منصوبوں پر  تعمیراتی کام دن رات جاری  

9

لاہور 24 نومبر ( اے پی پی ): صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ   وزیر اعلی پنجاب  کے اعلان کردہ منصوبوں پر  تعمیراتی کام دن رات جاری ہے ملتان وہاڑی منصوبہ کو جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گاجبکہ منصوبہ کی بر وقت تکمیل کے لیے اضافی وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔پیل چوک تا اچھالی 60 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر کو مکمل کر دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے  ملتان وہاڑی دو رویہ شاہراہ کی تعمیر کا جائزہ اجلاس  کےموقع پر ۔صوبائی وزیر کو ملتان وہاڑی منصوبہ کی تعمیراتی پیش رفت پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ملتان وہاڑی منصوبہ کے مختلف سیکشنز پر کام کی رفتار میں تیزی کر دی گئی۔

ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ  تمام سیکشنز پر اسفالٹ بچھانے کا کام جاری ہے.روزانہ دو کلو میٹر اسفالٹ بچھائی جا رہی ہے. ایک سائیڈ پر 93 کلومیٹر میں سے 60 کلومیٹر پر  اسفالٹ بچھانے کا کام مکمل ہو چکا ہے.جون 2025 میں شروع ہونے والے منصوبہ ہر کام دن رات جاری ہے.منصوبہ پر 2 ارب سے زائد کی لاگت آئی.۔

 انہوں نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ کی بدولت ایک ارب کی بچت کی گئی.اس منصوبہ سے سیاحت کہ فروغ میں مدد ملے گی. عوامی منصوبوں پر دن رات کام جاری ہے. انہوں نے کہا کہ سی اینڈ ڈیبلیو کے چیف انجینئرز اپنی ٹیم کے ہمراہ روزانہ مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں۔