لاہور، 19 نومبر (اے پی پی): وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت انسدادِ سموگ اقدامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ سموگ مہم میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ساتھ عوامی آگاہی بھی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تعمیراتی شعبے میں ای پی اے کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے دوران سموگ سے بچاؤ سے متعلق ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی۔
ڈی جی پی ایچ اے پنجاب ناہید گل بلوچ نے واٹر سپرنکلنگ اور پودے لگاؤ مہم پر تفصیلی آگاہی دی۔
انہوں نے بتایا کہ درختوں، پارکس اور اہم شاہراہوں پر روزانہ کی بنیاد پر علی الصبح پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی ای پی اے نے صوبے بھر میں سموگ کی صورتحال اور جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ پیش کی۔
بلال یاسین نے تمام واساز کو بھی ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس پر باقاعدگی سے پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کے نتیجے میں سموگ میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تمام ونگز انسدادِ سموگ مہم میں محکمہ ماحولیات کے ساتھ قریبی کوآرڈی نیشن جاری رکھیں گے۔
، جس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرلز اور ہارٹیکلچر اتھارٹیز کے منیجنگ ڈائریکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔











