کمشنر عامر کریم خان نے ملتان ایوینیو کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا

15

ملتان :ایوینیو تعمیراتی کام کا جائزہ، کمشنر عامر کریم کی رفتار تیز کرنے اور تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایت

ملتان (8دسمبر 2025)کمشنر عامر کریم خاں نے ملتان ایوینیو کے تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا، جہاں متعلقہ افسران نے انہیں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے بارے میں مکمل بریفنگ دی۔

کمشنر نے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ایوینیو پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور ہر مرحلے میں مقررہ معیار کو لازمی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تمام افسران کو واضح ہدایت دی کہ ایوینیو پر موجود تجاوزات کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور شہریوں کو کم سے کم تکلیف پہنچانے کے لیے تمام سرگرمیاں منظم انداز میں جاری رکھی جائیں۔

کمشنر عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ گرین ویز اور ماڈل سیکشن کو دسمبر کے آخر تک ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے سختی سے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے محکموں کو روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کی بھی تاکید کی تاکہ منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔