اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے ، انجیئیر امیر مقام

12

مظفر آباد ،16 فروری(اے پی پی ): مظفر آباد: وفاقی وزیر براۓ امور کشمیر و گلگت بلتستان انجیئیر امیر مقام نے کہا ہے کہ اوورسیز کمیونٹی نے ہر مشکل وقت میں اہم کرداد ادا کیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں کا ملکی معیشت میں اہم کردار ہے۔

حکومت آزاد جموں کشمیر کے زیر اہتمام پہلے اوورسریز کنونشن سے خطاب کرتے ہوۓ انھوں نے کہا کہ کنوینر آل پارٹیز حریت کنفرنس غلام محمد صفی کی کشمیر کاز کے لیے خدمات لائق تحسین ہیں۔ آزاد کشمیر کی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کو دانش سکولوں کا تحفہ دیا۔ کشمیر میں دانش یونیورسٹی بھی بنے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے، مظفرآباد، مانسہرہ، میرپور موٹروے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا اور مقبوضہ کشمیر کے عوام تحریک کی آزادی کے لیے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔ معرکہ حق کے بعد کشمیر کا مسئلہ دوبارہ عالمی سطح پر زندہ ہو گیا ہے، افواج پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی، کشمیری عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔