ملتان : ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیجانب سے ماہِ رمضان المبارک کے سلسلے میں خصوصی صفائی پلان تشکیل

11

ملتان،16 فروری(اے پی پی): ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ماہِ رمضان المبارک کے سلسلے میں شہر بھر میں خصوصی صفائی پلان تشکیل دے کر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر عابد حسین بھٹی نے خصوصی صفائی آپریشن کا دورہ کیا اور فیلڈ ٹیموں سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی پر سختی سے عمل کیا جائے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔سی ای او کا کہنا تھا کہ فیلڈ ٹیمیں دن رات متحرک ہیں اور شہریوں کی سہولت کے لیے صفائی مہم میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے تاکہ رمضان المبارک میں عبادت گزاروں کو بہترین اور پاکیزہ ماحول میسر آ سکے۔