مظفر آباد16 فروری (اے پی پی):وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اوور سیز کشمیری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری کانفرنس آزادکشمیر کے روشن اور معاشی طور پر مستحکم مستقبل کا عملی آغاز ہے، ہم حالات کو بدلنے کی بنیاد رکھنے آئے ہیں ، ہم روایتی طرزِ فکر سے نکل کر آؤٹ آف دی باکس فیصلے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ اسپیشل کورٹ قائم کی جا رہی ہے ، یہ کورٹ نوے دن کے اندر فیصلے سنانے کی پابند ہوں گی، سرمایہ کاروں کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا اور قوانین کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا، میرپور میں چھ انڈسٹریل یونٹس دستیاب ہیں جبکہ ڈرائی پورٹ کا منصوبہ بھی زیر تکمیل ہے، اوور سیز کے رجسٹریشن، لائسنسنگ اور سرٹیفیکیشن کے لیے ون ونڈو آپریشن شروع کر کیا جارہا ہے ۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس جدید معیشت کی بنیاد ہیں ،حکومت آزاد کشمیر نے آئی ٹی پارکس پر کام شروع کریا ہے، نوجوانوں کو آئی ٹی، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ اور فری لانسنگ میں تربیت دے کر روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، آزادکشمیر ریئر ارتھ منرلز اور جیم سٹونز سے مالامال ہے، مظفرآباد میں سینٹر آف جیم سٹونز قائم کیا گیا ہے، اوورسیز کمیشن کے قیام اور اوورسیز کمشنر کے تعیناتی سے بیرون ملک کشمیریوں کے مسائل حل کیے جائیں گے۔











