اسلام آباد / ڈھاکہ ، 16 فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال دو روزہ سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گئے، جہاں وہ وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم کی تقریبِ حلف برداری میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
وفاقی وزیر ڈھاکہ ایئرپورٹ پہنچے تو ان کا حکومتی سطح پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر، بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام، سیکرٹری ایسٹ اینڈ ویسٹ، وزارتِ خارجہ بنگلہ دیش اور ڈپٹی ہائی کمشنر بھی استقبال کیلئے موجود تھے۔
احسن اقبال وزیرِ اعظم پاکستان کے خصوصی نمائندے کے طور پر تقریبِ حلف برداری میں شرکت کریں گے اور اعلیٰ سطحی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون، علاقائی روابط اور ترقیاتی شراکت داری کے فروغ پر بھی گفتگو متوقع ہے۔
وفاقی وزیر کا یہ دورہ پاک۔بنگلہ دیش تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔











