بنگلہ دیشی وفد کا پاکستان ریلویز ورکشاپ ڈویژن کا دورہ، ریلوے تعاون کے فروغ پر اتفاق

14

لاہور، 7 فروری ( اے پی پی): بنگلہ دیش کے نامزد D-8  فرہاد الاسلام اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان ریلویز ورکشاپ ڈویژن کا دورہ کیا۔ پاکستان ریلویز پہنچنے پر ریلوے حکام نے بنگلہ دیشی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

دورے کے دوران ریلوے حکام کی جانب سے وفد کو ورکشاپس کی مجموعی کارکردگی، جدید سہولیات اور تکنیکی صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیف مکینیکل انجینئر کیرج اینڈ ویگنز محمد ناصر خلیلی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

معزز مہمانوں کو لوکو شاپ مغلپورہ کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا ۔

دورے کے اختتام پر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔