رحیم یار خان، 4فروری(اے پی پی):پوری دنیا نے کشمیر کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا ہے انسانی حقوق کی جتنی پامالی انڈیا کشمیر میں کر رہاہے اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، پاکستانی قوم کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار رحیم یار خان جی پی او میں منعقدہ تقریب سے شاہد یوسف سینئر پوسٹماسٹر نے کیا ۔
پاکستان پوسٹ کشمیریوں کے حق و خودارادیت حمایت کرتا ہے اور ہر سال حکومت پاکستان خصوصی یادگاری ٹکٹ جاری کرتی آرہی ہے اس موقع پر کشمیر، افواج پاکستان کے شہداء رحیم یارخان کی تاریخی عمارت پر مبنی پاکستان پوسٹ کی یادگاری ٹکٹوں کا کی نمائش کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ، رحم یار خان جی پی او سٹاف کی جانب سے کشمیر کی آزادی کے حوالے سے جاری کردہ یادگاری ٹکٹوں کی نمائش کے اقدام کو رحیم یار خان شہر کے سیاسی سماجی شخصیات اور تاجر رہنماؤں نے سراہا۔
اس موقع پر دیگر مقررین شاہد پرویز ،میاں سلطان عبد الشکور، محمد فہیم قریشی، محمد بلال، ممتاز احمد و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ، اس موقع پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی واک بھی کی گئی۔











