اسلام آباد،19 فروری (اے پی پی): سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر ساجدمحمود چوہان کی زیر صدارت کرتار پور صاحب گردوارہ گورننگ کونسل کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیشن سنگھ اروڑا نے بطور پردھان پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی خصوصی شرکت کی۔
سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ کرتار پورصاحب راہداری پراجیکٹ انسان دوستی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا مظہر ہے،کرتارپورصاحب آنے والے سکھ یاتریوں کے لئے بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
سردار رمیشن سنگھ اروڑا نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پنجاب حکومت سکھ یاتریوں کی بہترین میزبانی کے لیے کوشاں ہے۔
اجلاس میں بھارتی آبی جارحیت کے سبب کرتاپور صاحب راہداری پراجیکٹ کی مرمت اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا،سیلاب سے متاثرہ کرتار پور صاحب راہداری پراجیکٹ کے بعض حصوں کی فوری بحالی کا فیصلہ کیا گیا اور مرمت و بحالی تیز تر کرنے کے لیے دو ہفتے کے اندر کونسل اجلاس دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔











