ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب کا خطاب، ڈینگی کنٹرول اور بسنت کی بحالی میں اجتماعی کوششوں کو سراہا

15

اسلام آباد، 16 فروری (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے معاملات لاہور کے مقابلے میں کم شدت کے ہیں لیکن اس کے باوجود تمام متعلقہ اداروں اور اہلکاروں کی انتھک محنت کی بدولت اس سال ڈینگی پر قابو پایا گیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیموں  نے بہترین تعاون کیا۔

طاہرہ اورنگزیب نے خاص طور پر فاضی عمران نظیر، حاضر سلوان، حمید، عثمان عاطب حسینی اور دیگر کاوش کرنے والوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے، یونین کونسلز، سکولز، اور دیگر مقامات پر بھی ٹیموں نے خدمات سرانجام دیں تاکہ ہر بچے اور شہری تک سہولیات پہنچیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہر میں بسنت کی بحالی کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لاہور میں 25 سال بعد بسنت کا دوبارہ آغاز ہوا ہے جس سے نوجوان نسل کو فعال اور صحت مند تفریحی سرگرمیوں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی اور سرکاری اداروں کے مشترکہ تعاون کے بغیر یہ منصوبے کامیاب نہیں ہو سکتے اور یہ اجتماعی کوششیں معاشرتی فلاح و بہبود کے لیے اہم ہیں۔