نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے ملاقات

16

اسلام آباد۔19فروری  (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ ایمن صفادی سے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔ حالیہ پاک اردن مشترکہ وزارتی کمیشن کے مثبت اقدامات کا خیرمقدم کیا اور اہم شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ انہوں نے خطے اور موجودہ عالمی صورتحال خاص طور پر غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لئے اپنے مضبوط اور مستحکم تعاون کا اعادہ کیا۔