سکھر،24فروری(اے پی پی): وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے مستحق اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں جامعہ کے اعلیٰ حکام، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر علی رضا کا کہنا تھا کہ پروسیس کے بعد جو بچے میرٹ پر اترتے ہیں ،سی جی پی ہائی ہے ان بچوں کو ہم نے سلیکٹ کیا ہے ،آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اے آئی کا دور ہے اس دور میں بچے کا الیکٹرانک گیجٹ سے دور رہیں گے تو وہ اپنی تعلیم کو صحیح انداز میں آگے نہیں بڑھا پاتے ہیں۔
وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی پروفیسر یوسف خشک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کا گورنمنٹ اف پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے نوجوانوں کوخاص طور پر یونیورسٹی میں پڑھنے والے بچوں کو میرٹ کی بنیاد پر ان بچوں کو ایسا ٹول فراہم کیا ہے جو ان کے لیے شاندار مستقبل کے دروازے کھولے گا میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ لیپ ٹاپ ان کے شاندار مستقبل کی چابی ثابت ہوگا کیونکہ وہ اس لیپ ٹاپ کے ذریعے ہیں کہ وہ دنیا کے مختلف ان لائن کورسز ہیں ان کو مستفید ہو سکتے ہیں اپنی ڈیجیٹل لائبریری تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے ذریعے مشق کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔











