وزیر داخلہ طلال چوہدری کی ریاض میں سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف سے ملاقات

14

ریاض،10 فروری(اے پی پی ): وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ریاض میں سعودی نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف سے اہم ملاقات کی۔
دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے ۔
طلال چوہدری نے ریاض میں ہونے والے ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کی اور وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے سعودی قیادت کو رمضان کی مبارکباد پہنچائی۔