وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی اے پی پی سے خصوصی گفتگو

13

اسلام آباد، 09 فروری ( ے پی پی): وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں جاری ”انڈس اے آئی ویک” میں اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے کاروبار اور کمپنیوں کے لیے ”انڈس اے آئی ویک” میں بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ جہاں آئی ٹی کے پروفیشنل کو اچھا موقع ملے گا کہ دنیا بھر میں اپنا ہنر دکھاسکیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی ملک میں آئی ٹی کے فروغ خصوصاً خواتین کا آئی ٹی میں آگے آنے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ہدایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انڈس اے آئی ویک کے انعقاد پر وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں جہاں ملک بھر سے بڑی کمپنیاں اور ادارے نوجوانوں کو اے آئی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کے لیے موجود ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ایکسپو سے معاشرے کے مختلف پہلوؤں سے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم تلے موقع میسر آیا ہے کہ وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا ہنر سیکھ سکیں، اس متعلق آگاہی حاصل کریں اور اپنا مستقبل بہتر بنا سکیں۔