چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کی وزارت داخلہ آمد،وفاقی وزیر  داخلہ محسن نقوی سے ملاقات

15

‎‎اسلام آباد،05 فروری (اے پی پی ): چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کی وزارت داخلہ آمد،وفاقی وزیر  داخلہ محسن نقوی نے خیر مقدم کیا ۔ چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات  کی، چینی سفیر نے بلوچستان میں شہریوں اور فورسز پر دہشتگردانہ حملوں کی  مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔

چینی سفیر نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار  کرتے ہیں، چینی ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ‎وفاقی وزیر  داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ‎بلوچستان میں دہشت گردی ایک منظم اور طے شدہ منصوبے کے تحت کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر رسپانس دیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے بروقت و موثر  آپریشنز سے آگاہ کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی شہریوں اور چینی پراجیکٹس کی حفاظت کے  اقدامات پر بریف کیا۔انھوں نے کہا کہ چینی شہریوں و پراجیکٹس کی حفاظت بے حد عزیز ہے ۔‎چینی شہریوں کو ہرممکن سیکورٹی فراہم کرنا ہماری  اولین ترجیح ہے ‎‎،چائینز کی سیکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ تشکیل دیا جا رہا ہے، ‎انسداد دہشتگردی کے خلاف مربوط آپریشنز کیلئے جدید چینی ٹیکنالوجی اور سازوسامان معاون ثابت ہوگا۔