میرپور؛ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منگلا پل پر  پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام  کی احتجاجی ریلی

15

میرپور،05 فروری(اے پی پی ):یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منگلا پل پر  پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام کا جم غفیر ، حکومت پاکستان کی طرف سے چیئرمین وزیراعظم  یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد کی قیادت میں این اے فرخ الطاف ، ایم پی مہر فیاض، جہلم  دینہ  کی انتظامیہ و عوام  جبکہ آزاد کشمیر سے وزیر کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگویجز  نبیلہ ایوب نے قیادت میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور عوام نے بھرپور قومی و ملی جذبہ کے ساتھ شرکت کی ۔

منگلا پل پر دونوں اطراف کے  عوام الناس کی کثیر تعداد نے منگلا پل پر  ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ہزاروں افراد نے انسانی زنجیر بنائی اور کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ٹھیک 10 بجے سائرن بجائے گے ہرقسم کی ٹریفک رک گئی  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

 شرکاء نے پاکستان اور آزادکشمیر کے قومی پرچم بینرز، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرانتظامیہ اور پولیس نے سیکورٹی اور منگلا پل پر ٹریفک پولیس نے بہترین انتظامات کر رکھے تھے.یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منگلا پل پر جلسہ منعقد کیا گیا۔

تقریب کے آخر میں تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی،پاکستان کی سلامتی،ترقی و خوشحالی اور مسلح افواج کے کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا۔