اسلام آباد، 05 فروری (اے پی پی): پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ظلم کا خاتمہ ہونا چاہیے اور بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے کو اٹھانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ 78 سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کی تین نسلیں اس جدوجہد میں شہید ہو چکی ہیں۔
یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے طاہرہ اورنگ زیب نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔











