اسلام آباد،21 مئی (اے پی پی): آزاد کشمیر انتخابات مسلم لیگ (ن) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر امور کشمیر, گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدواروں سے متعلق کمیٹی کی مشاورت کی گئی اور مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنمائوں کی جانب سے جماعتی حوالے سے متعلق صورتحال پر مکمل بریفننگ دی گئی۔
اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جلد ٹکٹ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا-
اجلاس میں صدر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر سینئر رہنما شریک تھے۔











