اسلام آباد، 13 مئی (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملاقات کی اور وزیرِ اعظم کو رواں برس جاری حج آپریشن کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ عازمین حج اللہ تعالیٰ کے مہمان ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی حج مشن کی جانب سے ان کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کو ایئرپورٹ پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔











