ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام ’’معرکۂ حق میں جب اترا سخن‘‘ کل پاکستان مشاعرہ، شہداء و غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین

9

کراچی,9 مئی (اے پی پی): ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان کی شاندار فتح اور آپریشن ’’بنیان المرصوص‘‘ کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر ’’معرکۂ حق میں جب اترا سخن‘‘ کے عنوان سے کل پاکستان مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شعراء، ادیبوں، دانشوروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیل داس کوہستانی اور مشیر برائے اطلاعات راجہ خلیل انصاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’معرکۂ حق‘‘ پاکستانی افواج کی جرات، شجاعت اور پیشہ ورانہ مہارت کی روشن مثال ہے، جسے بہادر جوانوں نے اپنی قربانیوں سے تاریخ کا لازوال باب بنا دیا۔

مشاعرے میں ملک بھر سے آئے معروف شعراء نے شہداء اور غازیوں کو منظوم خراجِ عقیدت پیش کیا۔ حب الوطنی، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں پر مبنی ولولہ انگیز کلام نے محفل کو گرما دیا جبکہ حاضرین نے شعراء کو بھرپور داد دی۔