صدر آصف علی زرداری کی بالو جا قبا قبرستان آمد، والدین کی قبروں پر حاضری

16

نواب شاہ،29 مئی ( اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی نواب شاہ کے قریب بالو جا قبا قبرستان آمد، والدین کی قبروں پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے والد سردار حاکم علی زرداری سمیت دیگر کی قبروں پر بھی حاضری دی اور دعائے مغفرت کی۔

صدر آصف علی زرداری نے قبروں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

صدرِ مملکت کے ہمراہ ان کی ہمشیرہ فوزیہ اقبال، صوبائی وزیر حاجی علی حسن زرداری، ضیاء الحسن لنجار، سہیل انور سیال اور عاشق زرداری بھی موجود تھے۔