ایام حج کا پانچواں دن: حجاج کرام تینوں جمروں کی رمی کر رہے ہیں

15

منیٰ،29 مئی ( اے پی پی): ایام حج کے پانچواں دن پر بھی حجاج کرام   تینوں جمروں کی رمی کر رہے ہیں۔

 اکثر حجاج کرام 12 ذی الحجہ کی رمی کے بعد منی چھوڑ دیں گے کچھ حجاج کرام کل 13 ذی الحجہ کی اختیاری رمی کے بعد مکہ روانہ ہوں گے ،حجاج کرام ناظم کی رہنمائی میں رہائش گاہوں تک واپس پہنچیں گے ۔

حج کے تیسرے فرض طواف زیارت کرنے کی آج آخری دن ہے ۔وزارت کے خدام الحجاج منیٰ کے اندر اور خارجی راستوں پر رہنمائی کے لیے تعینات  ہیں جبکہ بزرگ حجاج کی عارضی معاونت کے لیے وہیل چیئر ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔