معرکہ حق کی تاریخی فتح کا ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن اور ریلیاں

11

اسلام آباد،10 مئی ( اے پی پی): معرکہ حق میں پاکستان کی یادگاری کامیابی اور بھارت کی عبرتناک شکست کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں پروقار تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ پوری قوم ،قومی جذبے کے ساتھ جشن منا رہی ہے۔

 اس سلسلے میں  کوئٹہ، ژوب، گوادر، سبی اور چمن سمیت بلوچستان بھر میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں میں عوام، تاجروں، طلبہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء نے وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بلند کیے۔ ریلیوں میں شریک بلوچستان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم کل بھی آپ کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی ہیں۔ شرکاء نے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

اس طرح پنجاب میں  بھی معرکہ حق کی یادگار فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر پنجاب کی عوام نے  مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ بھارت کو سبق سکھانے پر مسلح افواج کی بھرپور ستائش کی گئی۔

پنجاب کی عوام کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام دشمن کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔