کوئٹہ: معرکہ حق میں تاریخی فتح کی سالگرہ پر پُروقار تقریب کا انعقاد

12

کوئٹہ،10 مئی ( اے پی پی): بلوچستان میں معرکہ حق میں تاریخی فتح کے حوالے سے پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ اور کور کمانڈر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اعلیٰ فوجی و سول حکام نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی، صوبائی وزرا، آئی جی پولیس، اقلیتی نمائندے، دیگر اعلیٰ فوجی و سول حکام اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 شہداء کے ورثاء، یونیورسٹیز اور کالج کے طلباء کی بھی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔دوست ممالک کے فوجی افسران اور وفود نے بھی یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ شہداء کے لواحقین نے وطن پر قربان ہونے والے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

شرکاء نے کہا کہ آج کا دن پوری قوم کے لیے فتح، اتحاد اور قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ شہداء کی عظیم قربانیوں کی بدولت آج پاکستان کا وقار اور شان دنیا بھر میں بلند ہے۔