احمد رضا مانیکا کا زرعی شعبے کے لیے مزید سہولتوں اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر زور

1

اسلام آباد، 19 جون (اے پی پی): قومی اسمبلی میں بجٹ 2026-27 پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا نے کہا کہ موجودہ بجٹ ایک اصلاحاتی دستاویز ہے اور ملک معاشی استحکام کے بعد پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو مزید سہولتوں کی ضرورت ہے اور کھاد، زرعی ادویات، بیج، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی فراہم کی جانی چاہیے تاکہ کاشتکاروں کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے آئی ٹی شعبے کی ترقی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کراچی میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹس لگانے کی تجویز بھی دی۔

احمد رضا مانیکا نے پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے مزار تک فلائی اوور کی تعمیر اور پنجاب یونیورسٹی کے سب کیمپس کے لیے فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ملکی سفارتی کامیابیوں اور پاکستان کے عالمی کردار کو بھی سراہا۔