اسلام آباد، 12جون ) اے پی پی ): سینئر وائس پریذیڈنٹ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری طاہر ایوب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 میں تاجروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے جس پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ چھوٹے تاجر کے لیے فکسڈ ٹیکسیشن کی جائے جس کو منظور کر لیا گیا ہے اور اس بجٹ میں متعارف کرایا گیا ہے اور سپر ٹیکس میں کمی لائی گئی ہے جو کہ ایک انتہائی اچھا اقدام ہے۔











