اسلام آباد، 12 جون (اے پی پی ): صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 میں عوام کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے جو قابل ستائش ہے۔
اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا ایک بڑا مطالبہ تھا کہ سپر ٹیکس میں کمی لائی جائے یا اس کو ختم کیا جائے تو اس کو 50 کروڑ روپے تک ختم کر دیا گیا ہے جو بڑا اچھا اقدام ہے اور جو 50 کروڑ روپے سے اوپر ہیں اس میں بھی دو فیصد کمی کی گئی ہے۔ اسی طرح کنسٹرکشن اور ریل اسٹیٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے بھی ٹیکسز میں کمی کی گئی ہے۔











