مرزا محمد علی، بورڈ ممبر آئی سی سی آئی کی اے پی پی سے گفتگو

3

اسلام آباد، 12 جون (اے پی پی ) : مرزا محمد علی بورڈ ممبر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاقی بجٹ 2026 -27 کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں وفاقی حکومت نے بہت اچھے انیشیٹوز لیے ہیں، اور چیمبر آف کامرس کی طرف سے پیش کیے گئے پروپوزلز کو منظور کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر پراپرٹی پر ٹیکس میں کمی لائی گئی ہے جو بہت حوصلہ افزا اقدام ہے اور اس کی وجہ سے کنسٹرکشن انڈسٹری اوپر جائے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، اسی طرح سپر ٹیکس میں بہترین ریلیف دیا گیا ہے۔