اسلام آباد، یکم جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکانِ قومی اسمبلی چوہدری افتحار نذیر اور محمد افضل کھوکھر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں میں دونوں ارکانِ قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے اپنے حلقوں سے متعلق امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے متعلقہ حلقوں میں جاری فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقاتوں کے دوران حلقوں کی سیاسی صورتحال اور دیگر متعلقہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔











