وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے قائم مقام امریکی سفیرنیٹلی اےبیکر کی ملاقات

2

لاہور12اگست(اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے قائم مقام امریکی سفیرنیٹلی اےبیکر نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی اے بیکر کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں پنجاب میں فروغ تعلیم، سیکیورٹی اور سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی اے بیکرکی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خواتین کیلئے پراجیکٹس کی تحسین اور سیکیورٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس، ڈیجیٹل اثاثوں، اورانرجی جیسے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔پنجاب میں سیلاب اور سموگ سے بچنے کیلئے امریکی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کرنے پر اتفاق جبکہ لاہورمیں پنجاب یو ایس بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کی تجویز کا جائزہ لیا۔قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے لاہور میں بسنت فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے محفوظ بسنت کیلئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا
قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ پاکستان بہت پسند ہے بالخصوص پنجاب اور لاہورکے لوگ زندہ دل ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ سال بسنت میلے کو مزید توسیع دیں گے۔
پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے قانونی اقدامات اور پنجاب میں ترقی، ماحولیاتی تبدیلیوں کے پالیسی بنارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف
نے بتایا کہ امریکہ میں مقیم 10 لاکھ پنجاب کے اوورسیز پاکستانی ملک کا قابل قدر اثاثہ ہیں۔مون سون میں پیشگی اقدامات اور ڈسٹرکٹ واسا کے قیام سے بارشی پانی کے جلد نکاس کو ممکن بنایا گیا۔پنجاب بدل رہا ہے، پنجاب کے شہر اور دیہات ری فارم ہورہے ہیں۔ مریم نواز شریف
پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کی حیثیت سے وویمن ایمپاورٹمنٹ کو محض علامتی نہیں بلکہ عملی شکل دے رہے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ میں خواتین کی آمدورفت میں آسانی کیلئے الیکٹرک سکوٹی اور الیکٹروبس سروس شروع کی گئی اور خواتین کو مالی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سمال بزنس کیلئے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیں۔خواتین کے تحفظ کیلئے ڈائریکٹ پنک بٹن اور ورچوئل پولیس اسٹیشن پہلا اقدام ہے۔