سماجی خدمات کے اعتراف میں تارے زمین پر ٹرسٹ کو خراج تحسین، تعریفی خط جاری

2

ملتان ، 12 ستمبر (اے پی پی ): ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ام فروہ ہمدانی نے نادار اور ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود کے لیے خلوص نیت، لگن، بے لوث جذبے اور طویل عرصہ سے قابل قدر سماجی خدمات انجام دینے پر تارے زمین پر ٹرسٹ ملتان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی خط جاری کر دیا۔اس سلسلے میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان ام فروہ ہمدانی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر تارے زمین پر ٹرسٹ فادیہ کاشف اور ان کی ٹیم کو ڈویژنل ڈائریکٹر آفس ملتان میں تعریفی خط پیش کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان عبدالعزیز خان اور پبلک ریلیشن آفیسر ٹو ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان محمد نبیل خان بھی موجود تھے۔ام فروہ ہمدانی نے کہا کہ معاشرے کے نادار، مستحق اور ضرورت مند طبقات کی مدد کے لیے کام کرنے والے فلاحی ادارے قابل قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ تارے زمین پر ٹرسٹ کی خدمات قابل تحسین اور معاشرے کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔