وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سرگودھا کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

4

لاہور:4 ستمبر ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سرگودھا کے ارکان صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر صہیب احمد ملک، منصور اعظم، میاں سلطان رانجھا، اکرام الحق، صفدر حسین ساہی، رانا منور حسین، تیمور علی خان، سردار عاصم شیر میکن شامل  تھے۔

ارکان صوبائی اسمبلی نے  سرگودھا نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام اور ریکارڈ مدت میں تکمیل پر خراج تحسین پیش کیا اور سرگودھا میں الیکٹروبس کے آغاز پر اظہار تشکر کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے  سرگودھامیں مزید 7 الیکٹروبسیں مہیا کرنے کا اعلان

 کیا اور ارکان اسمبلی کومثالی گاؤں ستھرا پنجاب پروگرام اور صاف پانی پراجیکٹ کی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ۔

ملاقات میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے تجاویز اور سفارشات پر غور بھی کیا گیا۔ارکان صوبائی اسمبلی نے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر عوام کے خوشگوار فیڈ بیک سے آگاہ کیا۔ارکان اسمبلی نے کہا کہ بھلوال، بھیرہ، سلانوالی، یونیورسٹی، ڈی ایچ کیو، شاہین آباد، کوٹ مومن، تحصیل ساہیوال الیکٹروبس سے روزانہ ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں اور نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا قیام ناقابل فراموش اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے فلاحی پراجیکٹس کوپاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی سراہا جاتا ہے۔

 وزیر اعلی پنجاب نے ملاقات میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام الیکٹروبسوں پرعوام بالخصوص بچوں اور خواتین کو آرام دہ سفر کرتے دیکھ کردلی اطمینان ہوتا ہے۔سرگودھا سمیت ہر شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا، عوام کی سہولت کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہر ہر حصے میں بلاتمیز و امتیاز ترقی نواز شریف کا ویژن ہے۔