پاکستان نے دشمن کے عزائم کو شکست فاش دی، آئندہ بھی کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا: سینیٹر پلواشہ خان

3

اسلام آباد، ستمبر 6 (اے پی پی): سینیٹر پلواشہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کے عزائم کو شکست فاش دی ہے اور دعا ہے کہ آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کامیاب نہ ہوں۔

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اے پی پی کی ویڈیو نیوز سروس  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جس عزم اور حوصلے کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے نصیب میں مزید کامیابیاں لکھے اور دشمن کے عزائم کو آئندہ بھی اسی طرح ناکام بنائے۔سینیٹر پلواشہ خان نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے پوری قوم متحد ہے۔