خانیوال،31اکتوبر(اے پی پی):خاتون اول و رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے مرحوم مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر شیخ صدر الدین عارف سہروردی ملتانی کی درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم پیر حیدر زمان قریشی سے اظہار افسوس کیا ہے۔ خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری مرحوم مخدوم پیر عارف زمان قریشی کے انتقال پر خانوادہ غوث پور قریشیہ سے اظہار تعزیت کیلئے عارف آباد پہنچیں، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شیخ بہاؤالدین زکریا ملتانی کے بڑے صاحبزادے شیخ صدر الدین عارف سہروردی ملتانی کی درگاہ کے مخدوم مرحوم پیر عارف زمان قریشی کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی اور حضرت شاہ رکن عالم کے والد شیخ صدر الدین عارف سہروردی ملتانی کی درگاہ کے مخدوم مرحوم عارف زمان قریشی کے لواحقین اور عقیدت مندوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے شبر زمان قریشی، پیر اقبال حسین قریشی،محسن عباس قریشی، طیب طلال قریشی، محمد حسی قریشی، اسداللہ قریشی، پیر ارشاد حسین قریشی، حسین حیدر قریشی ، حیدر امام قریشی، پیر لیاقت حسین قریشی، پیر برکت جاوید قریشی، ڈاکٹر نذیر ہراج، عبداللہ شاہ قریشی، پیر اللہ داد شاہ قریشی، پیر عون محمد قریشی ، محمد حسین بنگش، ملک خادم حسین بنگش سمیت غوث پور قریشیاں، میاں چنوں اور خانیوال کی دیگر نمایاں شخصیات سے بھی اظہار تعزیت کیا ۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی جنوبی پنجاب کے رہنماؤں خواجہ رضوان عالم، عبدالقادر شاہین، رانا خالد محمود، چوہدری شاہد بشیر ، آصف خان دستی، راؤ ساجد علی خان، رانا عبدالرحمان، چوہدری ارشد آرائیں، چوہدری اقبال آرائیں، میر واثق ترمذی، سید کرار حیدر شاہ، اکرم خان نیازی ویگر نے بھی خانوادہ غوث پور قریشیہ سے اظہار تعزیت کیا ۔











