اسلام آباد،27اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی 10 رپورٹیں پیش کر دی گئیں۔ قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات گل اصغر خان نے قائمہ کمیٹی برائے تجارت کی طرف سے برآمدات سے متعلقہ کمیٹی کو سپرد کردہ توجہ دلائو نوٹس پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔
گل اصغر خان نے قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت و خدمات کی چیئرمین کی طرف سے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2024، انجم عقیل خان نے مفت و لازمی تعلیم کا حق (ترمیمی) بل 2025، نعیمہ کشور خان نے یکے بعد دیگرے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 43 (4) میں ترامیم، قواعد 247، 2 میں ترامیم اور 39 ب کے بعد نئے قاعدہ کی شمولیت، قاعدہ 44 میں ترامیم، قواعد 295 اور 296 میں ترامیم اور قواعد 205 میں ترامیم پیش کیں۔
قبل ازیں رپورٹیں پیش کرنے سے قبل قومی اسمبلی سے آج تک کی تاخیر صرف نظر کی تحریک کی منظوری بھی حاصل کی گئی۔









