وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس

3

اسلام آباد، 05 اکتوبر (اے پی پی ): وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کشمیر کونسل اسلام اباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔خیبر پختونخوا حکومت کو عوام کے مسائل کا احساس ہے نہ کوئی سنجیدگی نظر آتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت لاوارث صوبہ ہے۔ ہمیں خیبر پختونخوا کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے ،وزیراعلی خیبر پختونخوا اپنی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر دھرنوں اور احتجاج کے لیے سرگرم عمل ہیں،صوبے کی عوام دہشتگردی کا سامنا کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ صوبے کا سربراہ ہوتا ہے وہاں کے عوام کی فلاح اور تحفظ اس کی ذمہ داری ہے۔ اگر دہشتگردی خیبر پختونخوا میں پنجے گاڑ رہی ہے تو یہ پورے ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ خیبر پختونخوا کے حالات بد سے بدترین کی طرف جا رہے ہیں۔ افواج پاکستان ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہی ہیں۔