راولپنڈی، 17 نومبر (اے پی پی): ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دالکران نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو اجاگر کیا اور پاکستان اور ترکیہ کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دفاعی شراکت داری کو سراہا۔
معزز مہمان نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کا اعتراف کیا۔











