ملتان ، 16 نومبر(اے پی پی): کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے رات گئے برینڈ روڈ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی ایم ڈی اے عطاالحق، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مبشرالرحمٰن اور ڈائریکٹر انجینئرنگ ابوبکر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کمشنر عامر کریم خاں نے کنٹریکٹر کو موقع پر طلب کرکے منصوبے کی پیش رفت اور تکمیل کے حوالے سے بریفنگ لی۔ انہیں بتایا گیا کہ برینڈ روڈ پر انڈر گراؤنڈ الیکٹریفکیشن کا کام آخری مراحل میں ہے، جس کی آئندہ ہفتے تک تکمیل متوقع ہے۔
بریفنگ کے مطابق انڈر گراؤنڈ الیکٹریفکیشن کے ٹیسٹ رن کے بعد میپکو کی جانب سے بجلی کے 70 کھمبے منتقل کیے جائیں گے، جس کے بعد ڈرین سمیت باقی ماندہ سول ورکس مکمل کیے جائیں گے۔ منصوبے کے آخری مرحلے میں برینڈ روڈ پر کارپٹنگ کی جائے گی۔











