رائل عمان فضائیہ کے کمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

227

اسلام آباد، 01اپریل، (اے پی پی ): رائل عمان فضائیہ کے کمانڈر، ائیر وائس مارشل متار علی متار العبیدنی نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ائیر ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔

کمانڈر رائل عمان فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان سے انکے آفس میں ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ امور کے علاوہ علاقائی امن و استحکام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ دونوں معزز شخصیات نے دونوں ممالک میں موجود دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزیدفروغ دینے پر اتفاق کیا۔

پاک فضائیہ کے سربراہ نے رائل عمان فضائیہ کو ا یوی ایشن کے شعبے اور فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔

کمانڈر رائل عمان فضائیہ نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور حالیہ سالوں میں پاک فضائیہ کی حاصل کردہ کامیابیوں کی تعریف کی۔

کمانڈر رائل عمان فضائیہ نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر  بھی

چڑھا ئی۔

وی این ایس، اسلام آباد